اہم خبریںتازہ ترینکھیل

بھارتی کپتان روہت شرما کا جیت کے بعد اہم بیان

کولمبو(اے ون نیوز)سری لنکا میں کھیلے جانے والےایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228رن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمارے بیٹرز نے میچ کے دونوں دن شاندار بیٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ جسپریت بمرا اور کلدیپ یادیونے زبردست بالنگ کی، گروانڈز مین نے بہت محنت کی ہے ا ن کو کریڈٹ دوں گا،

بھارتی ٹیم کپتان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں دن گراونڈز مین میچ کو یقینی بنانے کیلئے محنت کی۔

خیال رہے کہ بھارت نے پاکستان کو 228رن سے شکست دی ہے ، پاکستانی ٹیم 356رن کے جواب میں 128رن ہی بنا سکی ہے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کو 122رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قراردیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button