پاکستانتازہ ترین

عمران خان پر حملہ کئی لوگوں نے کیا

راولپنڈی(اے ون نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ کئی لوگوں نے کیا،ایک بندہ ملوث نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے یاد بھی نہیں رہتا کون سی عدالت میں میرے خلاف کونسا کیس ہے، میرے خلاف تمام کیس سیاسی ہیں، عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے، حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں تھا، کئی لوگ تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ گرفتار شخص کا اعترافی بیان وائرل کیا گیا، پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے واقعہ کی تفتیش اور تحقیقات کرے، اور اصل مجرموں کو بے نقاب کرے۔

شیخ رشید نے کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے، ایک خاص سوچ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، موجودہ حکومت کو دنیا میں کسی جگہ سے فنڈ نہیں ملا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اہم تعیناتی سے پہلے عمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے، ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زیادہ منظم سازش کے آلہ کار تھے، اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی۔

اہم تعیناتی سے پہلے عمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے ایک ملزم سےفوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہےپی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہو گئی ہے عمران خان پرقاتلانہ حملہ غیر ملکی اورمقامی سازش ہےامن اورقانون کےدائرے میں رہتےہوئےاپناحق لےکےرہیں گے

شیخ رشید نے کہا کہ آج 2 بجے لال حویلی میں احتجاجی جلسے سےخطاب کروں گا، عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اور مقامی سازش ہے، امن اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق لے کے رہیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہو گئی ہے، اسلام آباد کو گونتا موبےجیل بنا دیا گیا ہے جو جیل ہمارے لئے کل بنائی ہے اس میں انھوں نے اور 77 وزرائ نے رہنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button