پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی نے سب کو ہی حیران کر دیا ہے، جوڑے کو سوشل میڈیا پوسٹس پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کچھ روز قبل کراچی میں ہوئی تھی جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی ہے۔
گزشتہ روز جوڑے کی جانب سے شادی کی تقریب کی دو تصاویر جاری کی گئیں جس میں کرکٹر شعیب ملک کو آف وائٹ شیروانی میں میچنگ شال جب کہ اداکارہ ثنا جاوید کو ivory رنگ کا لباس زیب تن کیے دیکھا گیا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ثنا جاوید نے اپنی شادی جیسے اہم دن کے موقع پر کس ڈیزائنر کا انتخاب کیا اور ان کے عروسی جوڑے کی مالیت کتنی ہے؟
اداکارہ ثنا جاوید کو شادی کی تصاویر کیلئے ivory رنگ کی خوبصورت نیٹ کی پشواس میں ہلکے میک اپ کے ساتھ دیکھا گیا، ثنا جاویدکا خوبصورت عروسی لباس گلابی اور سلور رنگ کے امتزاج میں کٹ دانہ ، سیکوینس ، مکیش اور نقشی کے ساتھ تیار کیاگیا تھا۔
ثنا جاوید نے شادی کی اس یادگار تقریب میں معروف پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار 500 روپے درج ہے۔