53 سالہ امریکی خاتون دیر کے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی
دیر(اے ون نیوز)امریکی خاتون دیر کے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی
نصراللہ کی محبت میں بھارت سے پاکستان پہنچی خاتون انجو کے بعد 53 سالہ کمبرلی ڈان بھی عباس کی محبت میں لوئر دیر پہنچ گئیں۔
53 سالہ کمبرلی ڈان نامی امریکی خاتون پاکستانی نوجوان عباس کی محبت میں دیر کی تحصیل ترناؤ اسبنڑ پہنچی ہیں ۔
ترناؤ اسبنڑ سے تعلق رکھنے والے عباس یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جن کا رابطہ سات سمندر پار امریکا میں بسنے والی کیمبرلی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ہوالیکن اس وقت دونوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، اس کے بعد دونوں کی دوستی جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق کمبرلی ڈان نے ہی عباس کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا جس کے بعد کیمبرلی پاکستان آگئی۔
عباس کے بھتیجے نے اردو نیوز دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’امریکی خاتون اگرچہ دیر پہنچ گئی تھیں لیکن انہیں لوئر دیر جانے کی اجازت نہیں مل سکی تاہم دونوں نے نکاح کرلیا ہے اور وہ اس وقت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی خاتون انجو 22 جولائی کو خیبرپختونخواکے ضلع دیر بالا پہنچی تھی، دیر بالا کے رہائشی نصراللہ اوربھارتی خاتون انجوکی سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی۔
بھارت سے آئی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کیا ہے۔
مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محموددستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔