
نیویارک(اے ون نیوز)امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جس کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔
نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ میں سڑکیں برف کی موٹی تہہ سے ڈھک گئیں جبکہ سرد ہواؤں اور برفباری نے حدِ نگاہ کو انتہائی کم کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک سٹی کے مشہور سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
شدید موسم کے باعث فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا اور مختلف ایئرپورٹس پر 2100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔




