اسلام آباد(اے ون نیوز)تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ مہم کی وجہ سے پاکستان میں سوشل میڈیا پھربند کردیا گیا۔
فیس بک،ایکس اور یوٹیوب ڈاﺅن،سوشل میڈیا صارفین وی پی این لگا کر سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کی بندش پر صارفین کا شدید ردعمل،اسلام آباد،حکومت سوشل میڈیا بند کر کے کیا کرنا چاہتی ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا کی بندش پر ابھی تک پی ٹی اے کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔