اہم خبریںتازہ تریندنیا

قیامت کی نشانی؟چین میں ایک ساتھ 7 سورج نمودار

بیجنگ (اے ون نیوز )چین کے صوبے سچوان کی فضا ءمیں بیک وقت 7 سورج دکھائی دیئے ہیں۔ یہ سورج دراصل روشنی کے انعطاف اور انتشار کے باعث دکھائی دیئے۔ چینگڈو کے مطلع پر سورج تو ایک ہی تھا تاہم روشنی کے انعطاف اور انتشار نے اس کی 6 شبیہ یں پیدا کردیں۔

چینگڈو کے شہریوں نے یہ دل کش اور عجیب نظارہ سیل فون ویڈیوز کی شکل میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیا۔ لوگ یہ حسین، دل کش اور عجیب نظارہ دیکھ کر حیران بھی ہوئے اور تھوڑے سے خوفزدہ بھی۔بعض توہم پرستوں نے اِسے قربِ قیامت کی نشانیوں میں شمار کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے نظارے کبھی کبھی فضا میں بعض بنیادی تبدیلیوں، بادلوں کے ٹکروں کی موجودگی اور روشنی کے راستے تبدیل ہونے سے دکھائی دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button