سوات(اے ون نیوز)سوات میں پولیس اورایلیٹ فورس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا ہے۔
پولیس اور ایلیٹ فورس کے چھاپے کے وقت پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گھر پر عدم موجودگی کے باعث اہلکار واپس چلے گئے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پی ٹی آئی رہنماؤں کے شرپسندوں سے رابطے بھی سامنے آ گئے ہیں، ملزمان کی تلاش کیلئے ملتان میں شاہ محمود قریشی کے ڈیرے پر چھاپا مارا گیا۔
مراد سعید کی رہائشگاہ پر پولیس اور ایلیٹ کے مسلّح اہلکاروں کا دھاوا
گیٹ پھلانگ کر داخل ہوئے، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا #ConspiracyAgainstPTIExposed pic.twitter.com/253m0ruP3I
— PTI (@PTIofficial) May 20, 2023
چھاپے کے دوران ڈرائیورسمیت تین افرادکو حراست میں لیا گیا جبکہ مردان سے پی ٹی آئی کے مزید گیارہ کارکن گرفتارکرلیے گئے۔