پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ عدالت میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اعظم سواتی کو کچہری کے پچھلے گیٹ سے عدالت لایا گیا۔
عدالت نے اعظم سواتی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کی جانب سے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
وکیل اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ایک کیس میں متعدد ایف آئی آر کاٹنا غیر قانونی ہے۔غیر قانونی اقدام کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
اعظم سواتی کی پیشی کے موقع پر عدالت پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کیا کوئی غیرملکی جاسوس ہے۔ سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس اور اداروں کے خلاف بیانات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کو 3 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔