ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے۔ 5 بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے۔
پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے جبکہ قومی ٹیم 2009 کا ٹی 20 ورلڈکپ بھی اپنے نام کر چکی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 فارمیٹ کا اہم ترین حصہ سمجھا جاتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو ایک بار ورلڈ چیمپیئن بننے، 2 بار فائنل کھیلنے اور 5 بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیل چکی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا فائنل 2007 میں کھیلا گیا تھا جس کے فائنل میں پاکستان ٹیم پہنچنے میں کامیاب رہی تاہم مدمقابل بھارت نے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے ورلڈکپ میچ میں ایک بار پھر قومی ٹیم فائنل پہنچنے میں کامیاب ہوئی تاہم اس بار مدمقابل سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا اور قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔ اس میچ میں مین آف دی میچ کا سہرا شاہد آفریدی کے سر آیا تھا۔
قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کی دوسری کامیاب ترین ٹیم نے جس نے 40 میچز کھیلے جن میں سے 24 میں کامیابی حاصل کی اور 16 میں شکست ہوئی۔ قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 60 فیصد رہا۔
گزشتہ سال 2021 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔ گزشتہ ورلڈکپ میں مسلسل 5 میچز جیتنے والی قومی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد باہر ہو گئی تھی۔