تل ابیب(اے ون نیوز)حماس کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ اسرائیل جنگوں میں پہلی بار حماس کی جانب سے مسلسل تین دن تک کئی بار تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں میں راکٹوں سے تباہی ہوئی ہے۔اسرائیلی شہر رحو فوت میں ہائی ٹرانسمیشن لائن پر راکٹ لگنے سے بجلی معطل ہوگئی، جبکہ ایک راکٹ اسرائیلی علاقے الکریاہ میں بھی گرا، جس کے بعد ہنگامی سائرن بجنے سے وہاں ہونے والا اسرائیلی عسکری کونسل کا اجلاس روکنا پڑا۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیل پر تازہ راکٹ حملے غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواب ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا گزشتہ شب غزہ پٹی میں ایک بار پھر زمینی کارروائی کرنے کا کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زمینی دستوں نے فضائیہ کی مدد سےالشجاعیہ میں رات گئے محدود کارروائی کی۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ کارروائی میں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رکھنے پر حماس کی قید میں موجود اسرائیلی شہریوں کے رشتے داروں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو غزہ میں قید اسرائیلی شہریوں کی پرواہ نہیں۔
حماس کے راکٹ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے آسمان پر pic.twitter.com/HI8WNbRX23
— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) October 27, 2023