اہم خبریںپاکستانتازہ ترینشوبز

پاکستانی ایٹمی دھماکوں کی سب سے پہلے خبر دینے والی معروف نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کر گئیں

راولپنڈی(اے ون نیوز)ایٹمی دھماکوں کی سب سے پہلے خبر دینے والی پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی سابقہ معروف نیوز کاسٹر تسکین ظفر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

اے ون ٹی وی کے مطابق تسکین ظفر کی نماز جنازہ سہ پہر ساڑھے 4 بجے لالکرتی راولپنڈی میں ادا کی جائے گی ، وہ 1957 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 1980 میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

تسکین ظفر نے پی ٹی وی میں بطور نیوز کاسٹر اور پروگرام ہوسٹ فرائض انجام دئیے ، جس کے بعد وہ پاکستان ٹیلی ویڑن کے ساتھ بطور نیوز کاسٹر ایک طویل عرصے تک منسلک رہیں ، انہیں خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تسکین ظفر نے بطور نیوز کاسٹر 1998 میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کی خبر بھی سب سے پہلے پڑھی تھی، وہ ریڈیوپاکستان کے شعبہ خبر سے بھی وابستہ رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button