بہاولپور (اے ون نیوز)چڑیاگھرانتظامیہ کی غفلت یاکچھ اور؟ شیرباغ بہاولپورمیں24 سالہ نوجوان پرچارشیرو ں کاحملہ چیڑپھاڑ کرکے جسم کے کئی حصہ بھی چباگئے۔
متوفی نوجوان کے نئے جوگراورکپڑے بھی برآمد نوجوان کی شناخت اوروجہ حادثہ معلوم نہ ہوسکی‘ تفصیل کے مطابق مبینہ طورپرگزشتہ رات ایک 24 سالہ نوجوان شیروں کے کمرے پرچڑھااورپاﺅں پھلسنے کے باعث شیروں کے جنگلے میں جاگراجس کے بعدچارٹائیگرز نے اس پرحملہ کردیااوراسے چیڑپھاڑ کرکے موقع پرہلاک کردیابعدازاں اسے گھیسٹ کراپنے پنجرے میں لے گئے اس واقعہ کی اطلاع دوسرے روز شیروں کے گوشت ڈالنے والے ملازمین نے انتظامیہ کو دی۔
اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنربہاولپورظہیرانورجپہ کیوریٹرچڑیاگھر، ریسکیو1122 کی ٹیم اوردیگرلوگ وہاں پرپہنچ گئے چڑیاگھر انتظامیہ نے شیروں کوپنجرے سے باہرنکال کرنعش کوتحویل میں لےااورکرائم سین وین کے ذریعے اس کے فنگرپرنٹ حاصل کیے گئے بتایاگیاہے کہ نوجوان کے نئے جوگراور نئے کپڑے بھی پنجرے میں موجود تھے لیکن شیروں کے جنگلے میں چھلانگ لگانے کی سمجھ نہ آسکی ہے اورنہ ہی ہلاک ہونیوالے نوجوان کی شناخت ہوئی ہے۔جبکہ شیرباغ بہاولپورمیںشیروں کے حملہ میں نوجوان کی ہلاکت پر وزیراعلی نے نوٹس لے لیا۔
سیکرٹری وائلڈلائف اورڈی جی بھی موقع پرپہنچ گئے ہیں اس وقوعہ کی تحقیقات کاعمل جاری ہے۔ شیرباغ بہاولپورمیں چارشیروں کے مبینہ حملہ کے دوران نامعلوم شخص کی ہلاکت پروزیراعلی پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ سیکرٹری وائلڈلائف اورڈی جی وائلڈ لائف لاہور سے بہاولپور پہنچ چکے ہیں اورانہوںنے اس معاملہ کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے اورذمہ داروں کاتعین کرنے کیلئے اپنی کاروائی کاآغاز کردیاہے۔نوجوان کی ہلاکت ‘ چڑیا گھر کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان ‘ لوگوں میں خوف ‘ ذمہ داروں کو سزا دینے کی ڈیمانڈ شہر بھر میں تبصرے ‘ چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔