تازہ ترینکینیڈا

آئی ایم سوری۔۔خاتون سے تعلقات کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد ٹورونٹو کے مئیر جان ٹوری مستعفی

ٹورونٹو(اے ون نیوز)خاتون سے تعلقات کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ٹورونٹو کے مئیر جان ٹوری مستعفی ہو گئے۔

مئیر جان ٹوری نے استعفی کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا،اے ون ٹی وی کینیڈا کے مطابق ان کا اپنے عملے کی خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا،جان ٹوری کے وکیل نے بھی اخبار کو ایک خط کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کر دی تھی،مہینے بھر چلنے والا یہ رشتہ باہمی رضامندی سے 2023 میں ختم کر دیا گیا تھا۔

جان ٹوری کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل سے یہ سنگین غلطی ہوگئی تھی،کرونا وبا کے دوران جان ٹوری اور ان کی اہلیہ کام کے باعث ساتھ نہیں رہ پارہے تھے،اس دوران جان ٹوری کے تعلقات ان کے عملے کی اکتیس سالہ خاتون سے استوار ہو گئے۔

واضح رہے کہ جان ٹوری چالیس سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں،ٹورونٹو کے کثیر الاشاعت اخبار ٹورونٹو اسٹار نے یہ خبر بریک کی،جان ٹوری نے پریس کانفرنس میں شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔۔ آئی ایم سوری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button