اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور ریفرنس دائر

اسلام آباد(اے ون نیوز ) بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، نیب نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا۔

نیب نے عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 2 ملزموں کے نام شامل ہیں، نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اور تفتیشی افسر وقارالحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی، توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا ہوا ہے۔ عمران خان اور سا فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مو¿خر کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں ممبرالیکشن کمیشن نثار درانی نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی عدالت میں موجود تھے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مو¿خر کرتے ہوئے توہین الیکشن کمیشن کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔عمران خان نے فرد جرم سمیت سائفر کیس کی اب تک کی پوری کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

انہوں نے درخواست میں مقف اختیار کیا کہ سائفر کیس کی اب تک کی کارروائی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے کر مجھے کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔ عمران خان نے استدعا کی کہ 23نومبر سے اب تک کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، 12دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں ہماری درخواست مسترد کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13 (2)(3) میں لفظ شکایت کی درست تشریح نہیں کی جبکہ قانون میں لفظ شکایتکی تشریح واضح ہے۔

کریمنل پروسیجر کی دفعہ 4 (h) میں بھی لفظ (شکایت))کو واضح کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق شکایات کا مطلب کسی الزام پر مجسٹریٹ کے روبرو زبانی یا تحریری استدعا ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف زیر سماعت سائفر کیس ایف آئی آر اور پولیس رپورٹ کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ ایک اسپیشل قانون ہے جو عام قانون سے مختلف ہے، اسپیشل لا ہونے کی وجہ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار کو اپنانا ضروری ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 جنوری کردی ملتوی کردی گئی۔ اسلام آبادڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،بیرسٹر سلمان صفدر کے معاون وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نےدوران سماعت عدالت میں پیش ہوکر کہا سلمان صفدرلاہور میں مصروف ہیں،پیش نہیں ہوسکے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ خیال رہے کہ عدالت نے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا،بعدازاں عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button