اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا بڑا یو ٹرن

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب سے امریکا میں سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر ایک کھرب ڈالر کرنے کا کہیں گے، پیسہ ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

امریکی صدر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنا پیسہ کہاں سے کمایا؟ ان کے پاس بہت زیادہ مائع سونا ہے، ہمارے پاس سعودی عرب سے بھی زیادہ ہے، ہم صرف ماحول کی وجہ سے اسے استعمال نہیں کرتے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button