اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ کا اسرائیل کو دوٹوک پیغام: "اب حماس کا خاتمہ کریں”

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کی ناکامی کو جواز بناتے ہوئے اسرائیل کو حماس کے مکمل خاتمے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل "اپنا کام مکمل کرے” اور کسی دباؤ یا انسانی قیمت کی پرواہ کیے بغیر کارروائی انجام تک پہنچائے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے خلاف 21 ماہ سے جاری آپریشن کو فوری طور پر مکمل کرے، تاکہ "حماس کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے”۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ مؤقف اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکراتی عمل سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنے تمام مذاکرات کار واپس بلا لیے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حماس جنگ بندی پر سنجیدہ نہیں اور غیر مربوط حکمت عملی کے تحت بد نیتی سے کام لے رہی ہے۔

تجزیہ کار حیران، فلسطینی ردِ عمل شدید
سیاسی تجزیہ کاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس یوٹرن پر حیرت کا اظہار کیا ہے، کیونکہ چند ہفتے قبل انہی کی جانب سے جنگ بندی کے قریب ہونے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان نے امریکی صدر کے بیان کو اسرائیل کی حمایت میں "سوچی سمجھی سازش” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ یہ بیان اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو تقویت دینے کی ناکام کوشش ہے۔

موجودہ صورتحال پر اثرات
ماہرین کے مطابق امریکی پالیسی میں اس اچانک تبدیلی سے غزہ میں جاری انسانی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ لاکھوں فلسطینی پہلے ہی بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ بنیادی سہولیات کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button