اہم خبریںتازہ تریندنیا

جو بائیڈن کے صدارتی انتخاب سے دستبردار ہونے پر ٹرمپ کا ردعمل بھی آ گیا

واشنگٹن(اے ون نیوز) صدر جو بائیڈن کی جانب سے 2024 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے پر ان کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن کو امریکی تاریخ کا واحد بدترین صدر قرار دیا، یہ واضح نہیں ہے کہ بائیڈن کے بعد ڈیموکریٹس کی جانب سے کون امیدوار ہوگا، تاہم ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی الیکشن میں شکست دینا بائیڈن کے مقابلے میں اور آسان ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے،سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کروں گا، میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے،صدر جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے لیے موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

جو بائیڈن کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ڈیموکریٹک قانون سازوں اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے ری پبلکن حریف سے مباحثے میں بائیڈن کی ناقص کارکردگی کے بعد ان پر صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا دباو¿ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button