وزیرآباد(اے ون نیوز) سہانے خواب لئے اٹلی جانےوالے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
وزیرآباد کے علاقہ رنیکے چیمہ کا رہائشی حافظ حارث لیبیا سے اٹلی کے لیے عازم سفر ہوا اور بے رحم سردی سے ٹھٹھر ٹھٹھر کر چل بسا کچھ روز قبل گجرات کا رہائشی نوجوان سفیان بھی نمونیا کا شکار ہو کر جاں گنوا بیٹھا دونوں نوجوانوں کو لیبیا کے شہر صبہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
دونوں نوجوانوں نے انسانی سمگلروں کو فی کس 35 ، 35 لاکھ روپے دئیے۔ درجنوں نوجوان اب بھی لیبیا کے شہر صبہا میں اٹلی پہنچنے کے لیے موجود ہیں جنہوں نے انسانی اسمگلرز کو فی کس 35 لاکھ روپے اٹلی پہنچنے کے لیے طے کر رکھے ہیں حافظ حارث متوسط طبقہ کے گھر کا واحد فرد تھا۔
غریب والدین 35 لاکھ روپے اور بیٹا بھی گنوا بیٹھے ، شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سہانے خواب دکھانے والوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے گا ایک سوالیہ نشان ہے ۔