اہم خبریںتازہ تریندنیا

لاپتہ آبدوز کے مالک سٹاکٹن رش کی فیملی اور ٹائی ٹینک بحری جہاز کے مابین ایک دلچسپ تعلق کا انکشاف

نیویارک(اے ون نیوز) بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز ’اوشن گیٹ‘ نامی کمپنی چلاتی ہے، جس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹاکٹن رش ہیں۔ یہ کمپنی اپنی آبدوز پر لوگوں کو لگ بھگ ایک صدی قبل بحر اوقیانوس میں غرق ہونے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کی سیر کے لیے لیجاتی تھی۔ حالیہ دنوں بھی پانچ لوگ اس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی سیر کو گئے اور لاپتہ ہو گئے۔ اب میل آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں سٹاکٹن رش کی فیملی اور ٹائی ٹینک نامی اس شہرہ آفاق بحری جہاز کے مابین ایک دلچسپ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

اگر آپ نے ٹائی ٹینک فلم دیکھی ہو تو آپ کو جہاز کے ڈوبنے کے مناظر میں وہ سین یاد ہو گا جس میں ایک عمر رسیدہ جوڑا باہم لپٹ کر خود کو سمندر کی بپھری ہوئی لہروں کے سپرد کرتا ہے۔ یہ میاں بیوی ایسڈور سٹراس اور ایڈا سٹراس تھے، جو نیویارک کے ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور ٹائی ٹینک پر سوار تھے۔ میل آن لائن نے بتایا ہے کہ اوشن گیٹ کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹاکٹن رش کی اہلیہ وینڈی رش اسی عمر رسیدہ جوڑے کی پڑپڑپوتی ہیں۔

جیمز کیمرون کی 1997ءمیں بننے والی شہرہ آفاق فلم ’ٹائی ٹینک‘ میں وینڈی رش کے اس رشتہ دار جوڑے کو اس طرح دکھایا گیا ہے کہ جب پانی جہاز میں داخل ہوتا ہے تو یہ عمر رسیدہ جوڑا بستر پر ایک دوسرے سے لپٹ کر لیٹ جاتا ہے اور اسی اثناءمیں پانی کی بپھری لہریں انہیں آ لیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایسڈور سٹراس اور اس کا بھائی ناتھن سٹراس امریکہ کی معروف ڈیپارٹمنٹ سٹور کمپنی ’میسیز‘ کے مالک تھے۔ یہ کمپنی 1858ءمیں ان کے باپ نے امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم کی تھی۔ ایسڈور سٹراس اور ناتھن سٹراس 1896ءمیں اس کمپنی کے مالک بنے تھے۔

ایسڈور سٹراس اور ایڈا سٹراس کی ایک بیٹی کا نام مینی(Minnie) تھا جس نے 1905ءمیں ڈاکٹر رچرڈ ویل کے ساتھ شادی کی۔ ان کا بیٹا رچرڈ ویل جونیئر بعد ازاں میسیز کمپنی کا صدر بنا اور آگے اس کا بیٹا ڈاکٹر رچرڈ ویل سوئم وینڈی رش کا باپ ہے۔

ایسڈور اور ایڈا سٹراس ٹائی ٹینک میں سوار امیر ترین لوگوں میں سے ایک تھے۔ ایسڈور اور ایڈا سٹراس جرمن نژاد امریکی تھے۔ وہ اپنے آباد ملک جرمنی گئے تھے اور ٹائی ٹینک پر سوار ہو کر واپس امریکہ جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ ایڈ سٹراس کی ملازمہ ایلن برڈ اور ایسڈور کا ملازم جان فاردنگ بھی ٹائی ٹینک پر سوار تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button