ابوظہبی: متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے حسینہ واجد حکومت کیخلاف احتجاج کے جرم میں سزا پانے والے 57 بنگلادیشی شہریوں کی معافی کا اعلان کردیا۔
حکومتی فیصلے کے مطابق سزا یافتہ افراد کی سزائیں منسوخ کرکے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔
سزا یافتہ افراد میں 3 کو عمر قید، 53 کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، مقامی میڈیا کے مطابق امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی ایک شہری کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق ان افراد کو غیر قانونی مظاہروں کی کال دینے اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق بنگلادیشی شہریوں کی معافی کے فیصلے سے کچھ روز قبل امارات کے صدر سے بنگلادیش کے عبوری صدر محمد یونس کا رابطہ ہوا تھا۔