لندن(اے ون نیوز)برطانیہ کے بڑے بینکوں نے آئندہ ہفتے سے اپنی کئی برانچز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ اینڈ شنگھائی بینکنگ کارپوریشن ( ایچ ایس بی سی) اور نیٹ ویسٹ کی 20 سے زیادہ برانچز آئندہ ہفتے بند ہو جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک اور بلڈنگ سوسائٹیز اس سال سینکڑوں برانچیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں، صارفین کےڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرنے پربینکوں نے برانچز کی بندش کا اعلان کیا۔
رپورٹس کے مطابق برانچز بند کرنے کا اعلان کرنے والے بینکنگ گروپس میں لارڈز بینکنگ گروپ، لائیڈ ٹی ایس بی، بینک آف اسکاٹ لینڈ، ہیلی فیکس بینک اور ایچ ایس بی سی بنک سمیت نیٹ ویسٹ بینک شامل ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کا سب سے بڑا لارڈز بینکنگ گروپ گزشتہ سال اپنی سینکڑوں برانچز بند کر چکا ہے۔