لاہور(اے ون نیوز) ہونڈا کے بعدیونائیٹڈ کمپنی کی موٹرسائیکلز بھی مہنگی ہو گئیں،نئی قیمتیں جان کر مہنگائی کے ستائے عوام کی چیخیں نکل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر یونائیٹڈ موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس وقت یونائیٹڈ 70سی سی (ایس ٹی ڈی) کی قیمت 1لاکھ 9ہزار 500روپے، یونائیٹڈ 100سی سی (سٹینڈرڈ) کی قیمت 1لاکھ 17ہزار روپے اور یونائیٹڈ 125سی سی (یوروII) کی قیمت 1لاکھ 64ہزار500روپے ہے۔
اسی طرح یونائیٹڈ 125سی سی (سیلف سٹارٹ، الائے رم) کی قیمت 2لاکھ 35ہزار روپے، یونائیٹڈ ریوولٹ کی قیمت 2لاکھ 60ہزار روپے، یونائیٹڈ بلٹ کی قیمت 2لاکھ 95ہزار روپے، یونائیٹڈ سمارٹ سکوٹر کی قیمت 2لاکھ 58ہزار روپے اور یونائیٹڈ شارپ سکوٹر کی قیمت 3لاکھ 33ہزار روپے ہے۔