اہم خبریںتازہ تریندنیا

ترک صدرطیب اردوان کاتباہ حال غزہ کے لیے شاندار اعلان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے جنگ بندی کے بعد غزہ میں ہسپتالوں، اسکولوں اور دیگر تباہ شدہ انفرانسٹرکچر کی تعمیرنو کا اعلان کر دیا۔ 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان  نے کہا کہ اگر جنگ بندی ہو جاتی ہے تو ان کا ملک غزہ میں ہسپتالوں، اسکولوں اور دیگر تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے کوشش کرے گا۔انہوں نے برلن کے دورے سے واپسی پر اپنے طیارے میں صحافیوں کو بتایا اسرائیلی کی طرف سے والی تباہی کی تلافی کے لیے جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان غزہ کی حمایت میں بہت بڑی ریلی کی قیادت بھی کر چکے ہیں ۔ جس کے بعد سے ترکیہ اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات خراب ہوچکے ہیں جبکہ ترک صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطے بھی ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button