امریکی فوج کا جدید ترین اوسپرے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام فوجی اہلکار جھلس کر مارے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی ہیلی کاپٹر جاپانی جزیرے یاکوشیما کے قریب محو پرواز تھا کہ اچانک اس کے بائیں انجن میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہیلی کاپٹر میں پھیل گئی اور وہ سمندر میں گر گیا۔
امریکی ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں عملے کے 8 اہلکار سوار تھے، حادثے کی مزید معلومات اکٹھی کر رہےہیں۔
واضح رہے کہ اوسپرے ہیلی کاپٹر امریکہ کے جدید ترین ایئرکرافٹ میں شمار ہوتے ہیں جو ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی پرواز کے علاوہ طیارے کی طرح اڑ سکتے ہیں۔ اس سے قبل اوسپرے ہیلی کاپٹر 2016 میں بھی تباہ ہوا تھا۔