سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے اہم (ن) لیگی رہنما کے خلاف 20 افراد گھر بھجوا کر تشدد کروانے کا الزام لگا دیا۔
عثمان ڈار کی والدہ کہتی ہیں کہ الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ضرور جاؤں گی، جیل میں بھی بھجوا دیا گیا تو پھر بھی الیکشن لڑوں گی۔(ن) لیگی رہنما خواجہ آصف نے 20 لوگ میرے گھر بھجوائے جنہوں نے زدوکوب کیا۔ یہ کارروائی میرے الیکشن کیلئے کاغذات جمع کروانے کی اطلاع پر کروائی گئی۔ مجھے زدوکوب کروا کر کوئی من مانی نہیں کر سکتا۔
عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا تھا ظلم کی انتہا میں گھر پر سوئی ہوئی تھی کہ خواجہ آصف نے میرے گھر پر حملہ کروا دیا۔ حملہ آوروں نے دروازہ توڈ ڈالا، مجھ پر تشدد کیا، کپڑے پھاڑے۔ پہلے بھی یہ لوگ میرے گھر آئے تھے، مار پیٹ کی اور بال کھینچے۔انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ ان کے گھر حملے اور زدوکوب کروانے کے واقعے کا نوٹس لیں۔