لاہور(اے ون نیوز)پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور سردی کی شدت میں اضافہ،صوبائی دارالحکومت لاہور میں کڑاکے کی سردی سے شہری ٹھٹھرنے لگے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی بڑھ گئی،رات اور صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا بھی امکان۔
سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،کم سے کم 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔