اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

22ایٹم بموں کی طاقت والاسیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی

نیو یارک(اے ون نیوز)سائنس دانوں نے مستقبل میں دنیا سے ٹکرانے والے سیارچے کی تاریخ کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ سیارچہ 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر طاقت سے دنیا سے ٹکرائے گا۔بینو نامی سیارچہ ہر چھ سالوں میں ہماری زمین کے قریب سے گزرتا ہے۔۔

لیکن سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق 24 ستمبر 2182 میں زمین اور سیارچے کے درمیان تصادم ہوسکتا ہے ۔

اگرچہ بتائی گئی تاریخ ابھی کافی دور ہے لیکن ناسا بینو کے مدار کا رخ بدلنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے اور یہ مشن آخری مرحلے میں ہے ۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم ناسا کے گوڈارڈ سپیس فلائٹ سینٹر کے پروجیکٹ منیجر رِچ برنزکے مطابق سائنس دان سات سال کے سفر کے آخری مرحلے میں ہیں اور اس کا احساس میراتھون کے آخری چند میلوں کی مسافت کے جیسا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button