اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مفت آب زم زم کی سہولت ختم

اسلام آباد (اے ون نیوز) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین حج کیلئے مفت آب زم زم کی سہولت ختم کردی گئی، اب انہیں اسے خریدنا پڑے گا۔

اے ون ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایک لاکھ 79ہزار 210 عازمین سے آب زم زم کی قیمت پیشگی لی جارہی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فی حاجی 15 ریال (1114 روپے) لیے جا رہے ہیں۔ حج سے واپسی پر پاکستان پہنچنے پر ہر حاجی کو پانچ لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button