دبئی(اے ون نیوز)سابق صدرآصف علی زرداری کے خاندانی ذرائع نے ان کی دبئی میں سرجری ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ دبئی میں گھر پر مقیم ہیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے دبئی میں قیام کے دوران اپنا چیک اپ کرایا، سابق صدر کی سرجری نہیں ہوئی ، نہ ہی وہ اسپتال میں داخل ہیں ۔
گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی ہے، سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ساتھ تھے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ آصف زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے اسپتال میں گزارے اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔