لندن(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی احساس ہوگیا تھا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا ہی نہیں چاہیے تھا، بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی احساس ہوگیا تھا لیکن بعد میں انہیں ہٹانا مناسب نہ تھا،انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف مقدمات بنانے والے چیئرمین پی ٹی آئی کے چند قریبی لوگ شامل تھے۔
ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ فرح گوگی نے کرپشن کی ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے، میرے جیل جانے سے فائدہ نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ہم میدان میں ہوں گے، 50 فیصد بھی پلیئنگ فیلڈ ملی تو الیکشن جیت جائیں گے۔