اہم خبریںتازہ تریندنیا

آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکی صدر کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش، جاپان کا بحری جہاز بھیجنے سے انکار

ٹوکیو(اے ون نیوز)آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سمیت دنیا بھر سے مدد کی جو اپیل کی تھی اس پر دنیا بھر سے خاموش ردعمل سامنے آیا ہے اور اب تک کسی ایک ملک نے بھی ٹرمپ کی اپیل پر خطے میں بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔

امریکا کے معاشی اتحادی جاپان نےبھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

جاپانی حکمراں جماعت کے پالیسی چیف نے کہا کہ خطے میں بہت بڑی دہلیز پار ہوئی تبھی جاپانی بحری جہاز آبنائے ہرمز بھیجے جا سکیں گے۔

چین بھی ٹرمپ کے مطالبے پر خاموش ہوگیا۔

ادھر واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ چین متعلقہ فریقین سے رابطے موثر بنانے پر کام کر کے تعمیری کردار ادا کرے گا۔

امریکی وزیر توانائی نے بھی چین سے امداد مانگ لی۔ کرس رائٹ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ چین آبنائے ہرمز کھلوانے میں تعمیری شراکت دار کا کردار ادا کرے گا۔

برطانوی وزیر توانائی ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کھلی رکھنے کے لیے امریکا اور دیگر اتحادیوں سے بات چیت کر رہے ہیں، ہو سکتا ہے ہم بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے ڈرون بھیج دیں۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ہم نے ٹرمپ کی اپیل پڑھ لی ہے، مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا قریبی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button