اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران کے سپریم لیڈر نے 2 ممالک کیجانب سے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں

تہران(اے ون نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی دو ممالک کی تجاویز مسترد کر دیں۔

سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق سپریم لیڈر نے یہ تجاویز ایک خارجہ پالیسی اجلاس میں مسترد کیں جنہیں دو ثالثی ممالک کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ یہ وقت امن کا نہیں ہے، امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔

ایرانی عہدیدر کا مزید کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو قتل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق علی لاریجانی کوکل رات کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button