اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں معمولی کمی کردی

اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی۔

پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 28 اگست کے لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button