پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے باضابطہ طور پر سعودی کلب النصر کو جوائن کرلیا جس کے بعد فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ جیٹ میں سعودی دارالحکومت پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
دوران پریس کانفرنس رونالڈو کی زبان پھسل گئی، انہوں نے سعودی عرب کے بجائے ساؤتھ افریقہ کہہ دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو گفتگو کے دوران اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جنوبی افریقہ آنا میرے لیے میرے کیریئر کا اختتام نہیں، سچ کہوں تو میں پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں۔
تاہم کرسٹیانو رونالڈو کی غلطی کو فوراً ہی مداحوں نے نوٹس کر کے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کردیا اور اس پر کئی تبصرے کر ڈالے۔
خیال رہے کہ رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔