مردان،گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے بہن اور2بھانجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
مردان (بیورورپورٹ )شہری علاقہ موسم کورونہ میں مستورات کے تنازعہ پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو دوجوانسال بیٹوں سمیت قتل کرڈالا ،جبکہ بہنوئی کوزخمی کرکے فرارہوگیا ۔
تہرے قتل کی واردات کے حوالے سے پارہوتی پولیس نے مقدمہ مجروح محمد رفیق ولد محمد صادق کے بیان پر درج کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق جبران ٹاو¿ن کینال روڈ کے رہائشی مبینہ ملزم حضرت سیدولد شاہ سید کی بیٹی اپنے بھانجے پر بیاہ ہوگئی تھی جن ناراض ہوکر میکے گئی تھی
وقوعہ کے وقت ملزم اپنی بہن کے گھر اس سلسلے میں گیاہواتھاکہ جہاں اس کی اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی جس پر طیش میں آکر حضرت سید نے اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی جس سے ملزم کی اپنی ہی بہن مسماة (ص) اپنی دو جواں سال بیٹوں 14حیدر اور25 فیضان کے ساتھ موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ بہنوئی رفیق شدید زخمی ہوگیا
جاں بحق ہونے والے ماں بیٹوں کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جبکہ شدید زخمی شخص کو میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی۔