برازیل(اے ون نیوز)برازیل کے شہر ساﺅ پاﺅلو میں مسافر بردار طیارہ گر گیا، طیارے میں 62 مسافر سوار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئن انجن طیارہ برازیل کے جنوبی علاقے کاسکاویل سے ساﺅ پاﺅلو جا رہا تھا،غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں جہاز کو فضا سے زمین پتر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر گرتے ہی جہاز میں آگ بھڑک اٹھتی ہے،ائیرلائن کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے، خبرایجنسی کے مطابق حکام نے حادثے میں تمام 62 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے
برازیل کے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ طیارے رہائشی علاقے میں گرااور کئی گھروں سے ٹکرایا۔