پاکستانتازہ ترین

وزیر دفاع کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا جو اس وقت چلا رہا ہے وہ درست نہیں ہے، آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہوگیا ہے، سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوا دی جائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا، سمری میں جو 5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی انکے ساتھ ہی آئیں گے، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی پریشر نہیں ہے، اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہر سطح پر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہو گی، سینئر موسٹ 5 یا 6 کے نام آجائیں گے انہیں میں سے فائنل ہوجائے گا، پاک فوج کی لیڈرشپ کو ناموں پر اعتماد لیکر فیصلہ ہوگا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال اس وقت تک معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button