اہم خبریںتازہ ترینشوبز

پشتو کی معروف ٹک ٹاکر کو کانسٹیبل شوہر نے قتل کر کے خودکشی کر لی

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد میں تھانہ ہمک کی حدود میں ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

پشتو کی مشہور ٹک ٹاکر آؤٹ لوفرہ کو خاوند نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ٹک ٹاکر خاتون کے شوہر نے بعد میں خود بھی خودکشی کر لی۔

واقعے تھانہ ہمک کی حدود لنگنم ٹاور کے قریب پیش آیا، ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت ثنا جاوید جو کہ اٹک کی رہائشی تھی۔

متن مقدمہ کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ہمک پولیس نے درج کر لیا، ایک نوجوان لڑکا جس کا نام پتا محمد صادق جس کو سر پر فائر لگا ہوا تھا، ابتدائی طور پر پتا چلا ہے لڑکا اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا۔

صادق اٹک پولیس سے ڈسمس ہو چکا تھا، صادق نے پہلے اپنی بیوی کو فائر مارا اور بعد میں خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی، موقع پر تین عدد خول اور پسٹل نائن ایم ایم بھی ملا ہے، پولیس نے پستول تحویل میں لے لیا۔

ٹک ٹاکر لڑکی ثنا جاوید جس کی پہلے شفیق احمد کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس سے اس نے خلع لے رکھی تھی، ٹک ٹاکر خاتون ثنا کی صادق کے ساتھ دوسری شادی تھی۔

پولیس کے مطابق ثنا اور صادق میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا، واقع گھریلوں ناچاقی پر پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button