لاہور(اے ون نیوز) پنجاب پولیس کی 24 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج روکنےکی تیاریاں جاری ہیں۔
پنجاب پولیس نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔پی ٹی آئی کا 24 نومبر احتجاج، اسلام آباد پولیس کو آنسوگیس شیل اور ربڑ کی گولیاں فراہم کردی گئیں
مراسلے کے مطابق پنجاب بھر سے 10ہزار 700کی نفری اسٹینڈ بائی کردی گئی ہے، پی ایچ پی سے 3500، پی سی سے ایک ہزار جب کہ 3 ہزار کی نفری پہلے سے موجود ہے۔ ایس پی یو سے ایک ہزار، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ سے 1200 اہلکاراسٹینڈ بائی کردیے گئے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ گوجرانوالا ریجن سے 1300 نفری پہلے سے موجود ہے۔ سرگودھا ریجن سے 500 اہلکار اسٹینڈ بائی اور 400نفری پہلے سے ہے۔ شیخوپورہ سے 200، ننکانہ صاحب سے 100 اہلکار اسٹینڈ بائی کردیےگئے ہیں۔
مراسلے کے مطابق بہاولنگر سے 200 اور بہاولپور سے 300 اہلکار اسٹینڈ بائی پر ہیں۔مظفرگڑھ سے 300 اور اوکاڑہ سے 200 اہلکار اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں۔سی پی او اور ڈی پی او فورس کے ٹرانسپورٹ کا ذمہ دار ہوگا۔