اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان نے کارکنوں کو نئی ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی حکومت نے ڈی چوک میں جاری پی ٹی آئی کے احتجاج کو ختم کروانے کیلیے ایک اور کوشش کی، جس کے تحت خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے عمران خان سے رابطہ کیا تاہم بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک پر ہی بیٹھے رہنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق احتجاج کی ڈی چوک سے منتقلی کے حوالے سے عمران خان اور بیرسٹر سیف میں رابطہ ہوگیا ہے، جس میں دونوں نے اسلام آباد میں جاری احتجاج سے متعلق گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق مشیر اطلاعات کے پی نے بانی چیئرمین کو احتجاج سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے حوالے سے نئی ہدایات اور حکمت عملی بتائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی سے ملنے والی حکمت عملی سے متعلق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، بشری بی بی اور دیگر پارٹی قائدین کو آگاہ کریں گے اور پھر مشاورت کے بعد وفاقی حکومت کو جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کا عمران خان سے خصوصی رابطہ کرایا گیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے سنگجانی کے مقام پر دھرنے کا کہا تھا مگر بشری بی بی نے انکار کردیا، اب ہم ڈی چوک پہنچ چکے اور یہاں بیٹھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے بیرسٹر سیف کو جواب دیا کہ ’ٹھیک ہے پہنچ چکے ہیں تو پھر ڈی چوک میں ہی بیٹھے رہیں، باقی میں بعد میں بتاؤں گا کہ کیا ہونا ہے‘۔

ذرائع کے مطابق حکومت سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، بیرسٹر سیف اور عمران خان کا کل دوبارہ رابطہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے بتایا کہ ابھی کوئی چیز ایسی نہیں جو طے ہو رہی ہو، اس لئے مزید کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔

بیرسٹر سیف کے رابطے کے بعد عمران خا ن کا ایکس پر بیان آ گیاتھاکہ کارکن ڈی چوک پر بیٹھے رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button