
کراچی(اے ون نیوز) رمپا پلازہ میں لگی آگ کی شدت بہت زیادہ ہے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں
چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے دیگر منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ،ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کو آمد و رفت میں مشکلات، پولیس اور رینجرز بھی موقع پر پہنچ گئی
متاثرہ عمارت میں گاڑیوں کے پارٹس اور ٹائروں کی دوکانیں اور گودام ہیں ،تمام اشیا آگ پکڑنے والی ہیں اس لئے آگ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ،دوکانداروں کی مزید فائر بریگیڈ بھیجنے اور آگ بجھانے کے لئے فوم استعمال کرنے کی اپیل کی ہے.