اہم خبریںتازہ ترینکھیل

کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں،محسن نقوی

اسلام آباد(اے ون نیوز) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس‏ہوا جس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی-

تفصیلات کے مطابق‏اجلاس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیش رفت سے‏ آگاہ کیا گیا-

‏گورننگ بورڈ کو قذافی سٹیڈیم ۔ نیشنل سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونے والی پیش رفت کے بارے بریفنگ دی گئی-

‏چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا،‏گورننگ بورڈ کے اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کوسراہا-

�محسن نقوی نے کہا‏پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں،‏پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔ ‏چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا‏پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے۔‏چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے۔ کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ ‏تمام ٹیموں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔ ‏پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا‏کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں۔ یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں۔ ‏ کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔ ‏چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا۔

‏پوری ٹیم دن رات سٹیڈیمز کی تعمیر نو پر محنت سے کام کر رہی ہے۔ ‏گورننگ بورڈ کا سٹیڈیمز کی تعمیر نو کے کام پر اطمینان کا اظہارکیا-

‏اجلاس میں گورننگ بورڈ کے اراکین۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی ۔ پی ایس ایل کے ہیڈ سلمان نصیر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button