اہم خبریںتازہ تریندنیا

دبئی میں نئے سال کا جشن منانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

دبئی(اے ون نیوز)دبئی میں سال نو کی آمد کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور اس مرتبہ سال نو منانے کے لیے نیا انداز اپنایا گیا ہے۔

حکام نے سال نو کی آمد پر محنت کشوں کے لیے خصوصی مراعات اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جفاکش مزدوروں اور محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے، محنت کش ہمارے پارنٹر ہیں ان کے ساتھ مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال پر 2 دن محنت کشوں کے لیے ہائی اسپیڈ مفت انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔حکام نے اعلان کیا ہے کہ سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کے لیے بطور تحفہ ملیں گی، محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔

محنت کشں کو 30 فری ٹکٹس دیے جائیں گے جبکہ 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات بھی محنت کشوں کو ملیں گے۔حکام نے اعلان کیا ہےکہ محنت کشوں کے لیے القوز، محسنہ، جبل عل میں نئے سال کی تقریبات ہوں گی، محنت کش تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button