اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

برف باری اور بارش،محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کر دی

اسلام آباد(اے ون نیوز) محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے موسم کی رپورٹ جاری کر دی-

اے ون ٹی وی کے مطابق‏ با لا ئی خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اورپہا ڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

‏پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

‏اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی ہے۔

‏محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، چترال، دیر، سوات، کو ہستان ، با جوڑ ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش/ برفباری کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button