اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان سے ملاقات کےلئےآج کوئی بھی نہیں آیا ،جیل ذرائع

راولپنڈی(اے ون نیوز)بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقاتوں کا معاملہ،جیل حکام کا موقف بھی آ گیا .

جیل ذرائع پی ٹی آئی کی جانب سے کل اور آج جیل حکام سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے آج معمول کی ملاقات کیلئے کوئی نام نہیں دئیے گئے.

رہنماوں کی ملاقات کے لئے ایک طریقہ کار پہلے سے وضع کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق منگل اور جمعرات کا دن مقرر ہے، پی ٹی آئی قیادت جیل حکام کو ملاقاتیوں کے نام بھیج دیتی ہے.

کل سے آج شام تک کسی کا نام نہیں دیا گیا نہ کوئی ملاقات کیلئے آیا، مزاکراتی کمیٹی کی ملاقات جیل حکام کی ڈومین نہیں.

جیل مینول کے مطابق مقرر ایام میں ملاقاتیں کروائی جاتی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button