اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

ایکس سے ڈالر کمانا بہت ہی آسان ہو گیا

نیو یارک(اے ون نیوز) ایکس میں پیمنٹ سروس کو جلد متعارف کرانے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے ایکس منی کو لانچ کیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد ایکس صارفین کو پیمنٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

‏اس پیمنٹ سروس کو 2025 میں کسی وقت باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

‏اس کا بنیادی مقصد مالیاتی ٹرانزیکشنز کو براہ راست سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنانا ہے۔ جس سے اسے سپر ایپ کی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

‏ایکس منی کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق، ایکس منی میں صارفین کو ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کنیکٹ ہونے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ پیمنٹ سروس کو استعمال کرسکیں۔

‏اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹس میں براہ راست پیسے ٹرانسفر کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

‏اس سروس کو سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جائے گا اور پھر دیگر خطوں کا رخ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button