اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان(اے ون نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button