اہم خبریںتازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے دبئی پولیس کی تماشائیوں کو سخت وارننگ

دبئی(اے ون نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے دبئی پولیس نے تماشائیوں کو سخت وارننگ جاری کر دی۔

قوانین کی خلاف ورزی پر 1 سے 3 ماہ کی قید اور 3 لاکھ 80 ہزار روپے سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے،میچ کے دوران آتش بازی، نسل پرستی اور سیاسی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

کھلاڑیوں اور شائقین پر چیزیں پھینکنے پر 7 لاکھ 61 ہزار سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا،چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کل دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دن 2 بجے کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور نیوزی لینڈ 25 سال بعد ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button