اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایس 400 کی تباہی کا ایک اور ثبوت؟ آپریٹر کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

نئی دہلی (اے ون نیوز) پاکستان کی طرف سے بھارت کا میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن بھارت نہ صرف اس سے انکاری ہے بلکہ اس کو چھپانے کی کوشش میں بھی لگا ہوا ہے۔ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایسے ثبوت سامنے آرہے ہیں جو ایس 400 کی تباہی کے اشارے دے رہے ہیں۔ ایک تازہ ثبوت ہندی ویب سائٹ فرسٹ بہار کی ایک خبر ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوج کا ایک جوان رام بابو سنگھ پاکستان کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ رام بابو ایس 400 کا آپریٹر تھا اور اس کی ڈیوٹی جودھپور میں تھی ۔ 10 اپریل کو وہ ڈیوٹی پر واپس آیا ۔ اس کی پوسٹنگ جودھپور میں تھی لیکن اسے مقبوضہ کشمیر میں روک لیا گیا۔

رام بابو کے سسر کے مطابق پیر کو انہیں آرمی ہیڈ کوارٹر سے کال آئی کہ رام بابو ایل او سی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے، بعد میں اطلاع ملی کہ وہ ہلاک ہوگیا۔ابھی تک اس کی لاش گھر نہیں پہنچی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ساری کہانی میں جھول ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نے واقعی ایس 400 کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے پنجاب میں ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا جب کہ رام بابو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ایل او سی پر مارا گیا۔

ماہرین کے مطابق انڈیا نے ایل او سی پر ایس 400 تعینات ہی نہیں کیا ہوا، ویسے بھی یہ اتنی قیمتی چیز ہے کہ اسے پاکستان کی فائرنگ رینج میں تعینات کیا ہی نہیں جا سکتا، تو پھر اس کا آپریٹر کیسے پاکستانی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا؟ اس ساری کہانی سے یہی لگتا ہے بھارت اپنی اس شرمندگی کو چھپا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button